بذرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے
کشمیر پالی ٹیکنک کالج سری نگر، پلوامہ اور شوپیان میں تعلیمی اداروں پر
یلغار کرنے، طلباء اور اساتذہ کی مارپیٹ کرنے اور طالب علموں کو گرفتار
کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم ہمارا مستقبل
ہیں اور ہم اپنے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں
گے۔انہوں نے الزام لگایا کیا کہ جموں کشمیر میں لوگوں اور
خاص کر نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے اور انہیں سڑکوں پر آنے کے لیے
مجبور کیا جاتا ہے تاکہ ان کے تعلیمی کیرئیر کو متاثر کیا جائے اور ان کے
خلاف تشدد ڈھانے کا بہانہ ہاتھ آجائے۔اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں مسٹر گیلانی نے بی جے پی لیڈروں کے
تازہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتی حکمرانوں نے نہتے
کشمیریوں کے خلاف باضابطہ جنگ چھیڑ رکھی ہے اور وادی کو خاص طور سے فوج اور
پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔